طٰسم.
Ṭā, Seen, Meem.
Hover (or tap) any word for its meaning / tap to open it
طٰسم.
Ṭā, Seen, Meem.
تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ
یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں.*
These are the verses of the clear Book.
لَعَلَّكَ بَـٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
ان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے.
Perhaps, [O Muḥammad], you would kill yourself with grief that they will not be believers.
إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةًۭ فَظَلَّتْ أَعْنَـٰقُهُمْ لَهَا خَـٰضِعِينَ
اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں.
If We willed, We could send down to them from the sky a sign for which their necks would remain humbled.
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ
اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے.
And no mention [i.e., revelation] comes to them anew from the Most Merciful except that they turn away from it.
فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں.
For they have already denied, but there will come to them the news of that which they used to ridicule.
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۢ كَرِيمٍ
کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟
Did they not look at the earth - how much We have produced therein from every noble kind?
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بے شک اس میں یقیناً نشانی ہے اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں.
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے.
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا.
And [mention] when your Lord called Moses, [saying], "Go to the wrongdoing people -
قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
قوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے.
The people of Pharaoh. Will they not fear Allāh?"
قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں.
He said, "My Lord, indeed I fear that they will deny me
وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَـٰرُونَ
اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے میری زبان چل نہیں رہی پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج.
And that my breast will tighten and my tongue will not be fluent, so send for Aaron.
وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌۭ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.
And they have upon me a [claim due to] sin, so I fear that they will kill me."
قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَـٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.
[Allāh] said, "No. Go both of you with Our signs; indeed, We are with you, listening.
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
تم دونوں فرعون کے پاس جاکر کہو کہ بلاشبہ ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں.
Go to Pharaoh and say, 'We are the messengers of the Lord of the worlds,
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے.
[Commanded to say], "Send with us the Children of Israel."'"
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًۭا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟
[Pharaoh] said, "Did we not raise you among us as a child, and you remained among us for years of your life?
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ
پھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے.
And [then] you did your deed which you did, and you were of the ungrateful."
قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًۭا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا.
[Moses] said, "I did it, then, while I was of those astray [i.e., ignorant].
فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًۭا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنے پیغمبروں میں سے کر دیا.
So I fled from you when I feared you. Then my Lord granted me judgement [i.e., wisdom and prophet hood] and appointed me [as one] of the messengers.
وَتِلْكَ نِعْمَةٌۭ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
مجھ پر تیرا کیا یہی وه احسان ہے؟ جسے تو جتا رہا ہے جبکہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے.
And is this a favor of which you remind me - that you have enslaved the Children of Israel?"
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟
Said Pharaoh, "And what is the Lord of the worlds?"
قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو.
[Moses] said, "The Lord of the heavens and earth and that between them, if you should be convinced."
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟
[Pharaoh] said to those around him, "Do you not hear?"
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وه تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے.
[Moses] said, "Your Lord and the Lord of your first forefathers."
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌۭ
فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے.
[Pharaoh] said, "Indeed, your 'messenger' who has been sent to you is mad."
قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو.
[Moses] said, "Lord of the east and the west and that between them, if you were to reason."
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ
فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دوں گا.
[Pharaoh] said, "If you take a god other than me, I will surely place you among those imprisoned."
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍۢ مُّبِينٍۢ
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟
[Moses] said, "Even if I brought you something [i.e., proof] manifest?"
قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
فرعون نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر.
[Pharaoh] said, "Then bring it, if you should be of the truthful."
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌۭ مُّبِينٌۭ
آپ نے (اسی وقت) اپنی ﻻٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اﮊدہا بن گئی.
So [Moses] threw his staff, and suddenly it was a serpent manifest.
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ
اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وه بھی اسی وقت ہر دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا.
And he drew out his hand; thereupon it was white for the observers.
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌۭ
فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے.
[Pharaoh] said to the eminent ones around him, "Indeed, this is a learned magician.
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو.
He wants to drive you out of your land by his magic, so what do you advise?"
قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ
ان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے.
They said, "Postpone [the matter of] him and his brother and send among the cities gatherers
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍۢ
جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.
Who will bring you every learned, skilled magician."
فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ
پھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کیے گئے.
So the magicians were assembled for the appointment of a well-known day.
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟
And it was said to the people, "Will you congregate.
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم ان ہی کی پیروی کریں.
That we might follow the magicians if they are the predominant?"
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
جادوگر آکر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟
And when the magicians arrived, they said to Pharaoh, "Is there indeed for us a reward if we are the predominant?"
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًۭا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ
فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے.
He said, "Yes, and indeed, you will then be of those near [to me]."
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو.
Moses said to them, "Throw whatever you will throw."
فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
انہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.
So they threw their ropes and their staffs and said, "By the might of Pharaoh, indeed it is we who are predominant."
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی ﻻٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کردیا.
Then Moses threw his staff, and at once it devoured what they falsified.
فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ
یہ دیکھتے ہی دیکھتے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے.
So the magicians fell down in prostration [to Allāh].
قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
اورانہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان ﻻئے.
They said, "We have believed in the Lord of the worlds,
یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر.
The Lord of Moses and Aaron."
قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍۢ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا.
[Pharaoh] said, "You believed him [i.e., Moses] before I gave you permission. Indeed, he is your leader who has taught you magic, but you are going to know. I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will surely crucify you all."
قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی.
They said, "No harm. Indeed, to our Lord we will return.
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا.
Indeed, we aspire that our Lord will forgive us our sins because we were the first of the believers."
۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے.
And We inspired to Moses, "Travel by night with My servants; indeed, you will be pursued."
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ
فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا.
Then Pharaoh sent among the cities gatherers
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌۭ قَلِيلُونَ
کہ یقیناً یہ گروه بہت ہی کم تعداد میں ہے.
[And said], "Indeed, those are but a small band,
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ
اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں.
And indeed, they are enraging us,
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَـٰذِرُونَ
اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے.
And indeed, we are a cautious society..."
فَأَخْرَجْنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ
بالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.
So We removed them from gardens and springs
وَكُنُوزٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ
اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا.
And treasures and honorable station -
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَـٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.
Thus. And We caused to inherit it the Children of Israel.
پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے.
So they pursued them at sunrise.
فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم تو یقیناً پکڑ لیے گئے.
And when the two companies saw one another, the companions of Moses said, "Indeed, we are to be overtaken!"
قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ
موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا.
[Moses] said, "No! Indeed, with me is my Lord; He will guide me."
فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍۢ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ
ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی ﻻٹھی مار، پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا.
Then We inspired to Moses, "Strike with your staff the sea," and it parted, and each portion was like a great towering mountain.
وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْـَٔاخَرِينَ
اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک ﻻ کھڑا کر دیا.
And We advanced thereto the others [i.e., the pursuers].
وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
اور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی.
And We saved Moses and those with him, all together.
ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا.
Then We drowned the others.
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کےاکثر لوگ ایمان والے نہیں.
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب اور مہربان ہے؟
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ
انہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا واقعہ بھی سنادو.
And recite to them the news of Abraham,
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ
جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟
When he said to his father and his people, "What do you worship?"
قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًۭا فَنَظَلُّ لَهَا عَـٰكِفِينَ
انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں.
They said, "We worship idols and remain to them devoted."
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وه سنتے بھی ہیں؟
He said, "Do they hear you when you supplicate?
أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں.
Or do they benefit you, or do they harm?"
قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا.
They said, "But we found our fathers doing thus."
قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو.
He said, "Then do you see what you have been worshipping,
أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ
تم اور تمہارے اگلے باپ دادا، وه سب میرے دشمن ہیں.
You and your ancient forefathers?
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّۭ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے.
Indeed, they are enemies to me, except the Lord of the worlds,
ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ
جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے.
Who created me, and He [it is who] guides me.
وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ
وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے.
And it is He who feeds me and gives me drink.
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.
And when I am ill, it is He who cures me
وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ
اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا
And who will cause me to die and then bring me to life
وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ
اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.
And who I aspire that He will forgive me my sin on the Day of Recompense."
رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ
اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے.
[And he said], "My Lord, grant me authority and join me with the righteous.
وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍۢ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ.
And grant me a mention [i.e., reputation] of honor among later generations.
وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
مجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے.
And place me among the inheritors of the Garden of Pleasure.
وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.
And forgive my father. Indeed, he has been of those astray.
وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ
اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.
And do not disgrace me on the Day they are [all] resurrected -
يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌۭ وَلَا بَنُونَ
جس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.
The Day when there will not benefit [anyone] wealth or children
إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍۢ
لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.
But only one who comes to Allāh with a sound heart."
وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
اور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی.
And Paradise will be brought near [that Day] to the righteous.
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
اور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی.
And Hellfire will be brought forth for the deviators,
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟
And it will be said to them, "Where are those you used to worship
مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں.
Other than Allāh? Can they help you or help themselves?"
فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ
پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے.
So they will be overturned into it [i.e., Hellfire], they and the deviators
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر بھی، وہاں.
And the soldiers of Iblees, all together.
قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے.
They will say while they dispute therein,
تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍ
کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے.
"By Allāh, we were indeed in manifest error
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے.
When we equated you with the Lord of the worlds.
وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا.
And no one misguided us except the criminals.
اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.
So now we have no intercessors
اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست.
And not a devoted friend.
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةًۭ فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.
Then if we only had a return [to the world] and could be of the believers..."
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں.
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے.
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.
The people of Noah denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جبکہ ان کے بھائی نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!
When their brother Noah said to them, "Will you not fear Allāh?
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں.
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے.
So fear Allāh and obey me.
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.
So fear Allāh and obey me."
۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ
قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.
They said, "Should we believe you while you are followed by the lowest [class of people]?"
قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟
He said, "And what is my knowledge of what they used to do?
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے اگر تمہیں شعور ہو تو.
Their account is only upon my Lord, if you [could] perceive.
وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
میں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں.
And I am not one to drive away the believers.
إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ
میں تو صاف طور پر ڈرا دینے واﻻ ہوں.
I am only a clear warner."
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ
انہوں نے کہاکہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کردیا جائے گا.
They said, "If you do not desist, O Noah, you will surely be of those who are stoned."
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ
آپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا.
He said, "My Lord, indeed my people have denied me.
فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًۭا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے با ایمان ساتھیوں کو نجات دے.
Then judge between me and them with decisive judgement and save me and those with me of the believers."
فَأَنجَيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی.
So We saved him and those with him in the laden ship.
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ
بعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا.
Then We drowned thereafter the remaining ones.
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں.
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے واﻻ.
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ
عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.
ʿAad denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟
When their brother Hūd said to them, "Will you not fear Allāh?
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں.
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو!
So fear Allāh and obey me.
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا ﺛواب تو تمام جہان کے پروردگار کے پاس ہی ہے.
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةًۭ تَعْبَثُونَ
کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار (عمارت) بنا رہے ہو.
Do you construct on every elevation a sign, amusing yourselves,
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
اور بڑی صنعت والے (مضبوط محل تعمیر) کر رہے ہو، گویا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے.
And take for yourselves constructions [i.e., palaces and fortresses] that you might abide eternally?
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
اور جب کسی پر ہاتھ، ڈالتے ہو تو سختی اور ﻇلم سے پکڑتے ہو.
And when you strike, you strike as tyrants.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو.
So fear Allāh and obey me.
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ
اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم جانتے ہو.
And fear He who provided you with that which you know,
أَمَدَّكُم بِأَنْعَـٰمٍۢ وَبَنِينَ
اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے.
Provided you with grazing livestock and children
باغات سے اور چشموں سے.
And gardens and springs.
إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ
مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے.
Indeed, I fear for you the punishment of a terrible day."
قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ
انہوں نے کہا کہ آپ وعﻆ کہیں یا وعﻆ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم پر یکساں ہے.
They said, "It is all the same to us whether you advise or are not of the advisors.
إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ
یہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے.
This is not but the custom of the former peoples,
اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے.
And we are not to be punished."
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَـٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے.
And they denied him, so We destroyed them. Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
بیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان.
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ
ﺛمودیوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا.
Thamūd denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟.
When their brother Ṣāliḥ said to them, "Will you not fear Allāh?
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں.
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا کرو.
So fear Allāh and obey me.
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، میری اجرت تو بس پرودگار عالم پر ہی ہے.
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَـٰهُنَآ ءَامِنِينَ
کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے.
Will you be left in what is here, secure [from death],
یعنی ان باغوں اور ان چشموں.
Within gardens and springs
وَزُرُوعٍۢ وَنَخْلٍۢ طَلْعُهَا هَضِيمٌۭ
اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں.
And fields of crops and palm trees with softened fruit?
وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًۭا فَـٰرِهِينَ
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.
And you carve out of the mountains, homes, with skill.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.
So fear Allāh and obey me.
وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ
بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آجاؤ.
And do not obey the order of the transgressors,
ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے.
Who cause corruption in the land and do not amend."
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
وه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے.
They said, "You are only of those affected by magic.
مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزه لے آ.
You are but a man like ourselves, so bring a sign, if you should be of the truthful."
قَالَ هَـٰذِهِۦ نَاقَةٌۭ لَّهَا شِرْبٌۭ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ
آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.
He said, "This is a she-camel. For her is a [time of] drink, and for you is a [time of] drink, [each] on a known day.
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍۢ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ
(خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا.
And do not touch her with harm, lest you be seized by the punishment of a terrible day."
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَـٰدِمِينَ
پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں، بس وه پشیمان ہوگئے.
But they hamstrung her and so became regretful.
فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
اور عذاب نے انہیں آ دبوچا۔ بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے.
And the punishment seized them. Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے.
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
قوم لوط نے بھی نبیوں کو جھُٹلایا.
The people of Lot denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟
When their brother Lot said to them, "Will you not fear Allāh?
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.
So fear Allāh and obey me.
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ
کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.
Do you approach males among the worlds
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.
And leave what your Lord has created for you as mates? But you are a people transgressing."
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ
انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.
They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."
قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ
آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں.
He said, "Indeed, I am, toward your deed, of those who detest [it].
رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ
میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.
My Lord, save me and my family from [the consequence of] what they do."
فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
پس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.
So We saved him and his family, all,
إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.
Except an old woman among those who remained behind.
ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.
Then We destroyed the others.
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًۭا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ
اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.
And We rained upon them a rain [of stones], and evil was the rain of those who were warned.
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
بیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ
اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
The companions of the thicket [i.e., the people of Madyan] denied the messengers
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟
When Shuʿayb said to them, "Will you not fear Allāh?
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.
So fear Allāh and obey me.
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ
ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.
Give full measure and do not be of those who cause loss.
وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ
اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.
And weigh with an even [i.e., honest] balance.
وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.
And do not deprive people of their due and do not commit abuse on earth, spreading corruption.
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ
اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.
And fear He who created you and the former creation."
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.
They said, "You are only of those affected by magic.
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ
اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.
You are but a man like ourselves, and indeed, we think you are among the liars.
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.
So cause to fall upon us fragments of the sky, if you should be of the truthful."
قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.
He said, "My Lord is most knowing of what you do."
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.
And they denied him, so the punishment of the day of the black cloud seized them. Indeed, it was the punishment of a terrible day.
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.
And indeed, it [i.e., the Qur’ān] is the revelation of the Lord of the worlds.
نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ
اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.
The Trustworthy Spirit [i.e., Gabriel] has brought it down
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ
آپ کے دل پر اترا ہے کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں.
Upon your heart, [O Muḥammad] - that you may be of the warners -
بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّۢ مُّبِينٍۢ
صاف عربی زبان میں ہے.
In a clear Arabic language.
وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ
اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.
And indeed, it is [mentioned] in the scriptures of former peoples.
أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.
And has it not been a sign to them that it is recognized by the scholars of the Children of Israel?
وَلَوْ نَزَّلْنَـٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ
اور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.
And even if We had revealed it to one among the foreigners
فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ
پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.
And he had recited it to them [perfectly], they would [still] not have been believers in it.
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَـٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ
اسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے.
Thus have We inserted it [i.e., disbelief] into the hearts of the criminals.
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ
وه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے.
They will not believe in it until they see the painful punishment.
فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
پس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا.
And it will come to them suddenly while they perceive [it] not.
فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟
And they will say, "May we be reprieved?"
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
So for Our punishment are they impatient?
أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَـٰهُمْ سِنِينَ
اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.
Then have you considered if We gave them enjoyment for years
ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.
And then there came to them that which they were promised?
مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ
تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.
They would not be availed by the enjoyment with which they were provided.
وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے.
And We did not destroy any city except that it had warners
ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.
As a reminder; and never have We been unjust.
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَـٰطِينُ
اس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے.
And the devils have not brought it [i.e., the revelation] down.
وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے.
It is not allowable for them, nor would they be able.
إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.
Indeed they, from [its] hearing, are removed.
فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ
پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے.
So do not invoke with Allāh another deity and [thus] be among the punished.
وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ
اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.
And warn, [O Muḥammad], your closest kindred.
وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے.
And lower your wing [i.e., show kindness] to those who follow you of the believers.
فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌۭ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو.
And if they disobey you, then say, "Indeed, I am disassociated from what you are doing."
وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ.
And rely upon the Exalted in Might, the Merciful,
ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ
جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے.
Who sees you when you arise
وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ
اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.
And your movement among those who prostrate.
إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.
Indeed, He is the Hearing, the Knowing.
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَـٰطِينُ
کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.
Shall I inform you upon whom the devils descend?
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍۢ
وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.
They descend upon every sinful liar.
يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَـٰذِبُونَ
(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.
They pass on what is heard, and most of them are liars.
وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ
شاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں.
And the poets - [only] the deviators follow them;
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍۢ يَهِيمُونَ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں.
Do you not see that in every valley they roam
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
اور وه کہتے ہیں جو کرتے نہیں.
And that they say what they do not do? -
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًۭا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍۢ يَنقَلِبُونَ
سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی عنقریب جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں.
Except those [poets] who believe and do righteous deeds and remember Allāh often and defend [the Muslims] after they were wronged. And those who have wronged are going to know to what [kind of] return they will be returned.