حٰم.
Ḥā, Meem.
Hover (or tap) any word for its meaning / tap to open it
حٰم.
Ḥā, Meem.
قسم ہے اس وضاحت والی کتاب کی.
By the clear Book,
إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَـٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ
یقیناً ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہیں.
Indeed, We sent it down during a blessed night. Indeed, We were to warn [mankind].
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ
اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے.
Therein [i.e., on that night] is made distinct every precise matter -
أَمْرًۭا مِّنْ عِندِنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ
ہمارے پاس سے حکم ہوکر، ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے.
[Every] matter [proceeding] from Us. Indeed, We were to send [a messenger]
رَحْمَةًۭ مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
آپ کے رب کی مہربانی سے۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ.
As mercy from your Lord. Indeed, He is the Hearing, the Knowing,
رَبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو.
Lord of the heavens and the earth and that between them, if you would be certain.
لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
کوئی معبود نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا.
There is no deity except Him; He gives life and causes death. [He is] your Lord and the Lord of your first forefathers.
بَلْ هُمْ فِى شَكٍّۢ يَلْعَبُونَ
بلکہ وه شک میں پڑے کھیل رہے ہیں.
But they are in doubt, amusing themselves.
فَٱرْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِى ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٍۢ مُّبِينٍۢ
آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا.
Then watch for the Day when the sky will bring a visible smoke
يَغْشَى ٱلنَّاسَ ۖ هَـٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌۭ
جو لوگوں کو گھیر لے گا، یہ دردناک عذاب ہے.
Covering the people; this is a painful torment.
رَّبَّنَا ٱكْشِفْ عَنَّا ٱلْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ
کہیں گے کہ اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں.
[They will say], "Our Lord, remove from us the torment; indeed, we are believers."
أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌۭ مُّبِينٌۭ
ان کے لیے نصیحت کہاں ہے؟ کھول کھول کر بیان کرنے والے پیغمبران کے پاس آچکے.
How will there be for them a reminder [at that time]? And there had come to them a clear Messenger.
ثُمَّ تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمٌۭ مَّجْنُونٌ
پھر بھی انہوں نے ان سے منھ پھیرا اور کہہ دیا کہ سکھایا پڑھایا ہوا باؤﻻ ہے.
Then they turned away from him and said, "[He was] taught [and is] a madman."
إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَآئِدُونَ
ہم عذاب کو تھوڑا دور کردیں گے تو تم پھر اپنی اسی حالت پر آجاؤ گے.
Indeed, We will remove the torment for a little. Indeed, you [disbelievers] will return [to disbelief].
يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں.
The Day We will strike with the greatest assault, indeed, We will take retribution.
۞ وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُولٌۭ كَرِيمٌ
یقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو (بھی) آزما چکے ہیں جن کے پاس (اللہ) کا باعزت رسول آیا.
And We had already tried before them the people of Pharaoh, and there came to them a noble messenger [i.e., Moses],
أَنْ أَدُّوٓا۟ إِلَىَّ عِبَادَ ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ
کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں.
[Saying], "Render to me the servants of Allāh. Indeed, I am to you a trustworthy messenger,"
وَأَن لَّا تَعْلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّىٓ ءَاتِيكُم بِسُلْطَـٰنٍۢ مُّبِينٍۢ
اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس کھلی دلیل ﻻنے واﻻ ہوں.
And [saying], "Be not haughty with Allāh. Indeed, I have come to you with clear evidence.
وَإِنِّى عُذْتُ بِرَبِّى وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ
اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناه میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کردو.
And indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord, lest you stone me.
وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ لِى فَٱعْتَزِلُونِ
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں ﻻتے تو مجھ سے الگ ہی رہو.
But if you do not believe me, then leave me alone."
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌۭ مُّجْرِمُونَ
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں.
And [finally] he called to his Lord that these were a criminal people.
فَأَسْرِ بِعِبَادِى لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا.
[Allāh said], "Then set out with My servants by night. Indeed, you are to be pursued.
وَٱتْرُكِ ٱلْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌۭ مُّغْرَقُونَ
تو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.
And leave the sea in stillness. Indeed, they are an army to be drowned."
كَمْ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ
وه بہت سے باغات اور چشمے چھوڑ گئے.
How much they left behind of gardens and springs
وَزُرُوعٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ
اور کھیتیاں اور راحت بخش ٹھکانے.
And crops and noble sites
وَنَعْمَةٍۢ كَانُوا۟ فِيهَا فَـٰكِهِينَ
اور وه آرام کی چیزیں جن میں عیش کررہے تھے.
And comfort wherein they were amused.
كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَـٰهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ
اسی طرح ہوگیا اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنادیا.
Thus. And We caused to inherit it another people.
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ
سو ان پر نہ تو آسمان وزمین روئے اور نہ انہیں مہلت ملی.
And the heaven and earth wept not for them, nor were they reprieved.
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْمُهِينِ
اور بےشک ہم نے (ہی) بنی اسرائیل کو (سخت) رسوا کن سزا سے نجات دی.
And We certainly saved the Children of Israel from the humiliating torment -
مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيًۭا مِّنَ ٱلْمُسْرِفِينَ
(جو) فرعون کی طرف سے (ہو رہی) تھی۔ فیالواقع وه سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا.
From Pharaoh. Indeed, he was a haughty one among the transgressors.
وَلَقَدِ ٱخْتَرْنَـٰهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ
اور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی.
And We certainly chose them by knowledge over [all] the worlds.
وَءَاتَيْنَـٰهُم مِّنَ ٱلْـَٔايَـٰتِ مَا فِيهِ بَلَـٰٓؤٌۭا۟ مُّبِينٌ
اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی.
And We gave them of signs that in which there was a clear trial.
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ
یہ لوگ تو یہی کہتے ہیں.
Indeed, these [disbelievers] are saying,
إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ
کہ (آخری چیز) یہی ہماری پہلی بار (دنیا سے) مرجانا ہے اور ہم دوباره اٹھائے نہیں جائیں گے.
"There is not but our first death, and we will not be resurrected.
فَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ.
Then bring [back] our forefathers, if you should be truthful."
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۢ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَـٰهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ
کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے.
Are they better or the people of Tubbaʿ and those before them? We destroyed them, [for] indeed, they were criminals.
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَـٰعِبِينَ
ہم نے زمین اور آسمانوں اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا.
And We did not create the heavens and earth and that between them in play.
مَا خَلَقْنَـٰهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
بلکہ ہم نے انہیں درست تدبیر کے ساتھ ہی پیدا کیا ہے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے.
We did not create them except in truth, but most of them do not know.
إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ مِيقَـٰتُهُمْ أَجْمَعِينَ
یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شده وقت ہے.
Indeed, the Day of Judgement is the appointed time for them all -
يَوْمَ لَا يُغْنِى مَوْلًى عَن مَّوْلًۭى شَيْـًۭٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
اس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی.
The Day when no relation will avail a relation at all, nor will they be helped -
إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
مگر جس پر اللہ کی مہربانی ہوجائے وه زبردست اور رحم کرنے واﻻ ہے.
Except those [believers] on whom Allāh has mercy. Indeed, He is the Exalted in Might, the Merciful.
بیشک زقوم (تھوہر) کا درخت.
Indeed, the tree of zaqqūm
گناه گار کا کھانا ہے.
Is food for the sinful.
كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ
جو مثل تلچھٹ کے ہے اور پیٹ میں کھولتا رہتا ہے.
Like murky oil, it boils within bellies
مثل تیز گرم پانی کے.
Like the boiling of scalding water.
خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ
اسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ.
[It will be commanded], "Seize him and drag him into the midst of the Hellfire,
ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ
پھر اس کے سر پر سخت گرم پانی کا عذاب بہاؤ.
Then pour over his head from the torment of scalding water."
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ
(اس سے کہا جائے گا) چکھتا جا تو تو بڑا ذی عزت اور بڑے اکرام واﻻ تھا.
[It will be said], "Taste! Indeed, you are the honored, the noble!
إِنَّ هَـٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ
یہی وه چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے.
Indeed, this is what you used to dispute."
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍۢ
بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.
Indeed, the righteous will be in a secure place:
باغوں اور چشموں میں.
Within gardens and springs,
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَقَـٰبِلِينَ
باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.
Wearing [garments of] fine silk and brocade, facing each other.
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ
یہ اسی طرح ہے اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.
Thus. And We will marry them to fair women with large, [beautiful] eyes.
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَـٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ
دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.
They will call therein for every [kind of] fruit - safe and secure.
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ
وہاں وه موت چکھنے کے نہیں ہاں پہلی موت (جو وه مر چکے)، انہیں اللہ تعالیٰ نے دوزخ کی سزا سے بچا دیا.
They will not taste death therein except the first death, and He will have protected them from the punishment of Hellfire
فَضْلًۭا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے، یہی ہے بڑی کامیابی.
As bounty from your Lord. That is what is the great attainment.
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَـٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ہم نے اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کردیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں.
And indeed, We have eased it [i.e., the Qur’ān] in your tongue that they might be reminded.
فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ
اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں.
So watch, [O Muḥammad]; indeed, they are watching [for your end].