نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.
Nūn. By the pen and what they inscribe,
Hover (or tap) any word for its meaning / tap to open it
نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.
Nūn. By the pen and what they inscribe,
مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍۢ
تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے.
You are not, [O Muḥammad], by the favor of your Lord, a madman.
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍۢ
اور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے.*
And indeed, for you is a reward uninterrupted.
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍۢ
اور بیشک تو بہت بڑے (عمده) اخلاق پر ہے.
And indeed, you are of a great moral character.
پس اب تو بھی دیکھ لے گا اور یہ بھی دیکھ لیں گے.
So you will see and they will see.
کہ تم میں سے کون فتنہ میں پڑا ہوا ہے.
Which of you is the afflicted [by a devil].
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ
بیشک تیرا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو خوب جانتا ہے، اور وه راه یافتہ لوگوں کو بھی بخوبی جانتا ہے.
Indeed, your Lord is most knowing of who has gone astray from His way, and He is most knowing of the [rightly] guided.
پس تو جھٹلانے والوں کی نہ مان.
Then do not obey the deniers.
وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.
They wish that you would soften [in your position], so they would soften [toward you].
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍۢ مَّهِينٍ
اور تو کسی ایسے شخص کا بھی کہا نہ ماننا جو زیاده قسمیں کھانے واﻻ.
And do not obey every worthless habitual swearer
هَمَّازٍۢ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍۢ
بے وقار، کمینہ، عیب گو، چغل خور.
[And] scorner, going about with malicious gossip -
مَّنَّاعٍۢ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
بھلائی سے روکنے واﻻ حد سے بڑھ جانے واﻻ گنہگار.
A preventer of good, transgressing and sinful,
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
گردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو.
Cruel, moreover, and an illegitimate pretender.
أَن كَانَ ذَا مَالٍۢ وَبَنِينَ
اس کی سرکشی صرف اس لیے ہے کہ وه مال واﻻ اور بیٹوں واﻻ ہے.
Because he is a possessor of wealth and children,
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ تو اگلوں کے قصے ہیں.
When Our verses are recited to him, he says, "Legends of the former peoples."
سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ
ہم بھی اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے.
We will brand him upon the snout.
إِنَّا بَلَوْنَـٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ
بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.
Indeed, We have tried them as We tried the companions of the garden, when they swore to cut its fruit in the [early] morning
اور انشاءاللہ نہ کہا.
Without making exception.
فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌۭ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ
پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.
So there came upon it [i.e., the garden] an affliction from your Lord while they were asleep.
پس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی.
And it became as though reaped.
اب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں.
And they called one another at morning,
أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰرِمِينَ
کہ اگر تمہیں پھل اتارنے ہیں تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی سویرے چل پڑو.
[Saying], "Go early to your crop if you would cut the fruit."
فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَـٰفَتُونَ
پھر یہ سب چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے.
So they set out, while lowering their voices,
أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌۭ
کہ آج کے دن کوئی مسکین تمہارے پاس نہ آنے پائے.*
[Saying], "There will surely not enter it today upon you [any] poor person."
وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍۢ قَـٰدِرِينَ
اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے.
And they went early in determination, [assuming themselves] able.
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ
جب انہوں نے باغ دیکھا تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ بھول گئے.
But when they saw it, they said, "Indeed, we are lost;
نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.
Rather, we have been deprived."
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟
The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [Allāh]?'"
قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.
They said, "Exalted is our Lord! Indeed, we were wrongdoers."
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَلَـٰوَمُونَ
پھر وه ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے.
Then they approached one another, blaming each other.
قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَـٰغِينَ
کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے.
They said, "O woe to us; indeed we were transgressors.
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًۭا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ
کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں.
Perhaps our Lord will substitute for us [one] better than it. Indeed, we are toward our Lord desirous."
كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ
یوں ہی آفت آتی ہے اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی.
Such is the punishment [of this world]. And the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں.
Indeed, for the righteous with their Lord are the Gardens of Pleasure.
أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ
کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.
Then will We treat the Muslims like the criminals?
تمہیں کیا ہوگیا، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟
What is [the matter] with you? How do you judge?
أَمْ لَكُمْ كِتَـٰبٌۭ فِيهِ تَدْرُسُونَ
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟
Or do you have a scripture in which you learn
إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
کہ اس میں تمہاری من مانی باتیں ہوں؟
That indeed for you is whatever you choose?
أَمْ لَكُمْ أَيْمَـٰنٌ عَلَيْنَا بَـٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ
یا تم نے ہم سے کچھ قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لیے وه سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کر لو.
Or do you have oaths [binding] upon Us, extending until the Day of Resurrection, that indeed for you is whatever you judge?
سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
ان سے پوچھو تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہدار (اور دعویدار) ہے؟
Ask them which of them, for that [claim], is responsible.
أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ
کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہئے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں.
Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful.
يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍۢ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ
جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو (سجده) نہ کر سکیں گے.
The Day the shin will be uncovered and they are invited to prostration but they [i.e., the disbelievers] will not be able,
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌۭ ۖ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَـٰلِمُونَ
نگاہیں نیچی ہوں گی اور ان پر ذلت و خواری چھارہی ہوگی، حاﻻنکہ یہ سجدے کے لیے (اس وقت بھی) بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے.
Their eyes humbled, humiliation will cover them. And they used to be invited to prostration while they were sound.
فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا.
So leave Me, [O Muḥammad], with [the matter of] whoever denies this statement [i.e., the Qur’ān]. We will progressively lead them [to punishment] from where they do not know.
وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے.
And I will give them time. Indeed, My plan is firm.
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًۭا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍۢ مُّثْقَلُونَ
کیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہیں.
Or do you ask of them a payment, so they are by debt burdened down?
أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں.
Or have they [knowledge of] the unseen, so they write [it] down?
فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌۭ
پس تو اپنے رب کے حکم کا صبر سے (انتظار کر) اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو جا جب کہ اس نے غم کی حالت میں دعا کی.
Then be patient for the decision of your Lord, [O Muḥammad], and be not like the companion of the fish [i.e., Jonah] when he called out while he was distressed.
لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌۭ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌۭ
اگر اسے اس کے رب کی نعمت نہ پالیتی تو یقیناً وه برے حالوں میں چٹیل میدان میں ڈال دیا جاتا.
If not that a favor [i.e., mercy] from his Lord overtook him, he would have been thrown onto the naked shore while he was censured.
فَٱجْتَبَـٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
اسے اس کے رب نے پھر نوازا اور اسے نیک کاروں میں کر دیا.
And his Lord chose him and made him of the righteous.
وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَـٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌۭ
اور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا دیں، جب کبھی قرآن سنتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے.
And indeed, those who disbelieve would almost make you slip with their eyes [i.e., looks] when they hear the message, and they say, "Indeed, he is mad."
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ
در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے.
But it is not except a reminder to the worlds.