قسم ہے رات کی جب چھا جائے.
By the night when it covers
Hover (or tap) any word for its meaning / tap to open it
قسم ہے رات کی جب چھا جائے.
By the night when it covers
اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو.
And [by] the day when it appears
وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ
اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا.
And [by] He who created the male and female,
یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے.
Indeed, your efforts are diverse.
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ
جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے).
As for he who gives and fears Allāh
اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا.
And believes in the best [reward],
تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے.
We will ease him toward ease.
وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ
لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی.
But as for he who withholds and considers himself free of need
اور نیک بات کی تکذیب کی.
And denies the best [reward],
تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.
We will ease him toward difficulty.
وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ
اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.
And what will his wealth avail him when he falls?
بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے.
Indeed, [incumbent] upon Us is guidance.
وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.
And indeed, to us belongs the Hereafter and the first [life].
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ
میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے.
So I have warned you of a Fire which is blazing.
لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى
جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا.
None will [enter to] burn therein except the most wretched one
جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا.
Who had denied and turned away.
اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا.
But the righteous one will avoid it
ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے.
[He] who gives [from] his wealth to purify himself
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ
کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو.
And not [giving] for anyone who has [done him] a favor to be rewarded
إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ
بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے.
But only seeking the face [i.e., acceptance] of his Lord, Most High.
یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.
And he is going to be satisfied.